سرسی:یکم جنوری (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کا سب سے بڑے زون کے طورپر مشہور سرسی پولس زون کے کل 7پولس تھانوں میں 31دسمبر 2019تک کل 1100کیس درج ہوئے ہیں ۔ اس کے سوا 234خود کشی کے معاملات بھی درج ہونے کی جانکاری ملی ہے۔
ضلع کا بہت ہی موثر زون مانے جانے والا سرسی پولس زون سال بہ سال کیسوں میں اضافہ ہورہاہے۔ سال 2019کی دسمبر 31کی رات تک کل 1100مقدمات درج ہوئے ہیں، جس میں ماردھاڑ، سڑک حادثات، قتل، قتل کی کوشش ، جوا، تاش، فساد،گم شدہ ، دھوکہ دہی ، غیرقانونی جانورسپلائی جیسے کئی معاملات شامل ہیں۔ گزشتہ برس سے موازنہ کریں تو مقدمات میں اضافہ دیکھاگیاہے۔
یلاپور پولس تھانہ 245مقدمات درج کرتےہوئےپہلے نمبر پرہے ۔ سداپور میں 211کیسوں کےساتھ دوسرے نمبر پر اور منڈگوڈ 202معاملات درج کرتے ہوئے تیسرے نمبر پرہے۔ اس کے بعدسرسی دیہی پولس تھانہ میں 153،سرسی مارکیٹ پولس تھانہ 144،بنواسی پولس تھانہ میں 104، سرسی شہری پولس تھانہ میں 78 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
اسی طرح کل 234خود کشی کے معاملات درج ہوئےہیں۔ سرسی دیہی پولس تھانےمیں 48،یلاپور میں 44، منڈگوڈ میں 45، سداپور میں 43،بنواسی میں 27اور سرسی مارکیٹ پولس تھانہ میں 14 اور سرسی شہری پولس تھانے میں 13خود کشی کے معاملات درج ہوئے ہیں۔ کلی طورپر کہا جاسکتا ہے کہ سال بہ سال خود کشی معاملات میں اضافہ ہورہاہے، اس سلسلے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے متعلق زور دیاگیا ہے۔